18 جون ، 2012
نئی دہلی .. . .پاکستان اور بھارت کے درمیان سرکریک معاملے پر دو روزہ مذاکرات آج سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سرکریک معاملے پر دو روزہ مذاکرات پیر سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے۔ وفد کو روانگی کے موقع پر اس وقت مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب لاہور سے نئی دہلی کی پرواز منسوخ ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی میں مذاکرات کے لئے ہفتے کے روز لاہور سے پی کے 207 کے ذریعے پاکستانی وفد نے بھارت روانہ ہونا تھا مگر اچانک فلائٹ کسی ناگزیر وجوہات کی بناء پر نہ ہو سکی جس سے وفد لاہور میں پھنس گیا۔ یاد رہے کہ بھارت میں نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھی اسی فلائٹ کے ذریعے بھارت روانہ ہونا تھا جو اب 20 جون کو روانہ ہوں گے۔