پاکستان
18 جون ، 2012

سپریم کورٹ، اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

سپریم کورٹ، اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج دوبارہ شروع ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ یہ درخواستیں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ آصف کی طرف سے دائر کی گئی ہیں۔ گزشتہ سماعت پر وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل پیش کرتے ہوئے سماعت کیلئے بڑا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اسپیکر نے ایک طرح سے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا،کیا انہیں ایسا اختیار تھا، جس پر اعتزاز احسن نے ہاں میں جواب دیا تھا ، اس پر عدالت نے ان سے دلائل مانگتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔ چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کو دن گیارہ بجے تک دلائل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :