پاکستان
18 جون ، 2012

الطاف حسین کی فوزیہ وہاب کے انتقال پر رحمن ملک سے تعزیت

الطاف حسین کی فوزیہ وہاب کے انتقال پر رحمن ملک سے تعزیت

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مشیر داخلہ رحمن ملک سے پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے انتقال پرتعزیت کی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مشیرداخلہ رحمن ملک سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اوران سے فوزیہ وہاب کے انتقال پر دلی تعزیت کی۔ الطاف حسین نے کہاکہ فوزیہ وہاب پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھیں ،وہ باہمت، جراتمند، خوش گفتار اوربلند کردارخاتون تھیں اورجرات وہمت کے ساتھ پارٹی کامقدمہ لڑتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب کا انتقال پیپلزپارٹی کا ہی نہیں بلکہ تمام جمہوریت پسندوں کانقصان ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ مجھے انکے انتقال سے ذاتی طورپر صدمہ پہنچاہے۔انہوں نے رحمن ملک کے توسط سے صدر، وزیراعظم اور پارٹی رہنماو ں سے بھی تعزیت کی۔ رحمن ملک نے الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ فوزیہ وہاب ایک باحوصلہ ، جراتمند اور شریف النفس خاتون تھیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ فوزیہ وہاب کی مغفرت فرمائے۔

مزید خبریں :