پاکستان
18 جون ، 2012

لاہور ،ساہیوال،ننکانہ صاحب سمیت کئی علاقوں میں بارش

لاہور ،ساہیوال،ننکانہ صاحب سمیت کئی علاقوں میں بارش

لاہور… لاہور ،ساہیوال،ننکانہ صاحب اور پھالیہ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی،جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ بعض علاقوں سے ژالہ باری کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔لاہور میں صبح سویرے تیز ہواوٴں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش شروع ہو گئی،بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش سے پودوں اور سبزے پر نکھار آ گیا اور کئی دن سے جاری شدیدگرمی کا زور ٹوٹ گیا،،موسم خوش گوار ہونے سے گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا،اور ان کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، شہری بارش کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے شبِ معراج کا تحفہ قرار دے رہے ہیں۔ ساہیوال،،ننکانہ صاحب اور پھالیہ سمیت پنجاب کے کئی دیگر علاقوں سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :