پاکستان
18 جون ، 2012

اسپیکر رولنگ کیس، اعتزاز کے درخواستیں ناقابل سماعت ہونے پر دلائل

اسپیکر رولنگ کیس، اعتزاز کے درخواستیں ناقابل سماعت ہونے پر دلائل

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ یہ درخواستیں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہ نما خواجہ آصف کی طرف سے دائر کی گئی ہیں۔ آج سماعت کی ابتداء میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے درخواستیں ناقابل سماعت ہونے پر دلائل دیئے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جاتی ہے، صوبائی یا وفاقی حکومت کا تنازع ہوتا تو عدالت اس کیس کی سماعت کرتی، کوئی حکومت اس عدالت میں نہیں آئی، لہذا اس بنیاد پر موجودہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔

مزید خبریں :