پاکستان
18 جون ، 2012

میڈیا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے تاریخی کردار ادا کیا، ہائیکورٹ

میڈیا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے تاریخی کردار ادا کیا، ہائیکورٹ

لاہور… لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میڈیا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر کے تاریخی کردار ادا کیا ، 99فیصد صحافی اپنا کردار احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹاک شوز کی آف ایئر گفتگو بھی ریکارڈ کا حصہ ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے یہ ریمارکس صحافیوں اور اینکر پرسنز پر رشوت لینے کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ یہ درخواست الیکٹرانک میڈیارپورٹرز ویلفیئرایسوسی ایشن نے دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ میڈیا اور صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے ،میڈیا نے عوام کو شعور اور آگاہی دی،تاہم کالی بھیڑیں ہر شعبے میں موجود ہوتی ہیں، عدالت نے درخواست گزار کی توجہ اس طرف کرائی کہ یہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے ،اس لئے ہائیکورٹ اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی،ایمرا کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست واپس لے لی۔

مزید خبریں :