پاکستان
18 ستمبر ، 2016

پشاور: گاڑی پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

پشاور: گاڑی پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق

 

پشاور چارسدہ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ چارسدہ روڈ پر صبح کے وقت پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 2موٹرسائیکلوں پرسوار حملہ آوروں نےگاڑی پرفائرنگ کی۔ فائرنگ میں 9 ایم ایم اور 30بور کی پستول استعمال کی گئی۔

واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، حملے کے مقام سے کئی خول بھی ملے ہیں۔شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

حملے میں مارے جانے والوں میں ایک شخص کا نام محمد اقبال جس کا چکوال سے تعلق ہے جبکہ دوسرا شخص محمد فرید کہوٹہ سے تعلق رکھتا ہے۔

علاقے مکینوں کے مطابق ڈیری فارم سے روزانہ یہاں سے دودھ لے جایا جاتا ہے، حملے کے وقت مرنے والے افراد دودھ لے کر چارسدہ روڈ سے گزر رہے تھے۔

مزید خبریں :