18 ستمبر ، 2016
بنوں میں دو گروپوں میں فائرنگ کے باعث 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔
بنوں کے علاقے رحمت آباد میں 2گروپوں میں تلخ کلامی ہوگئی ،جس پر مسلح افراد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
فائرنگ سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی،لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔