دنیا
18 ستمبر ، 2016

فوجی اڈے پر حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا کی روایتی الزام تراشی

فوجی اڈے پر حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا کی روایتی الزام تراشی

 

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر کے فوجی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے روایتی الزام تراشی شروع کردی اور حملے کی مکمل تفصیلات سے پہلے ہی بعض چینلز نے اسے پاکستان کا گیم پلان تک قرار دے ڈالا۔

بھارتی چینلز کی روایتی ہٹ دھرمی سے لگتا ہے کہ کہیں حملہ مودی سرکار کا رچایا ہوا بھارتی ڈرامہ تو نہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اڈے پرحملے میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، حملہ کرنے والوں کی تعداد 4تھی ،جنہیں ہلاک کردیا گیا۔ حملے کے دوران بیرکوں میں آگ بھڑک بھی اٹھی تھی۔

مزید خبریں :