Time 22 مئی ، 2025
دنیا

15ہزارکے پاکستانی ڈرونز پر 15لاکھ کا میزائل؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی

15ہزارکے پاکستانی ڈرونز پر 15لاکھ کا میزائل؟ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی
فوٹو: فائل

15 ہزار کے پاکستانی ڈرونز  پر 15 لاکھ کے میزائل؟ کانگریس لیڈر  نے مودی حکومت سے وضاحت مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما وجے واڈیٹیوار نے حکومت سےسوالات کی بھرمارکردی ہے۔

کانگریس لیڈرکا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات اور خرچ پر وضاحت دی جائے۔

 وجے واڈیٹیوار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 15 ہزار روپےکے 5,000 چینی ساختہ ڈرونز بھیجے جنہیں مار گرانے کے لیے بھارت نے 15 لاکھ روپے کے میزائل استعمال کیے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کو بتانا چاہیےکہ آیا پاکستان کی جانب سےکوئی رافیل طیارہ گرایا گیا؟  اور ہمارےکتنے فوجی زخمی یامارےگئے؟ اور امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی؟ عوام اصل حقیقت جانناچاہتے ہیں۔

مزید خبریں :