کاروبار
18 جون ، 2012

پنجاب میں بجلی کا بحران،گیس سپلائی کھاد فیکٹری کے بجائے بجلی گھروں کو منتقل

پنجاب میں بجلی کا بحران،گیس سپلائی کھاد فیکٹری کے بجائے بجلی گھروں کو منتقل

کراچی…پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بدترین بحران سے نمٹنے کے لیے سوئی نادرن نے کھاد فیکٹری کے بجائے گیس سپلائی بجلی گھروں کو منتقل کردی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق سوئی نادرن کی جانب سے اینگرو کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے اور کھاد کے پلانٹ کو 30 روز کے بجائے صرف 7 روز ہی سوئی نادرن سے گیس مل سکی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے سوئی نادرن نے کھاد کے بجائے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی شروع کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی سے اس کی قلت 7500 میگاواٹ سے بھی تجاوزکر گئی۔

مزید خبریں :