کاروبار
18 جون ، 2012

عالمی مالیاتی بحران ،آئی ایم ایف کا430 ارب ڈالرکے استعمال پر اتفاق

واشنگٹن …بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے عالمی مالیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے رکن ملکوں کی طرف سے فراہم کردہ اضافی وسائل سے 430 ارب ڈالر استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 12 رکن ملکوں اور کچھ یورپی ملکوں نے اپریل میں ادارے کو اضافی 430 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیاگیا تھا جس کا مقصد عالمی مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے آئی ایم ایف کی قرضہ دینے کی صلاحیت کوڈبل کرنا تھا۔ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے کہاکہ آئی ایم ایف کو یہ رقوم قرضے کی صورت میں فراہم کی جائے گی اور اس رقم سے لیے جانے والے قرضے بمعہ سود واپس کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :