18 جون ، 2012
ریاض … سعودی فرمانروا نے شہزادہ نائف کے انتقال کے بعد وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد و نائب وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ شاہی دیوان سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے بھائی شہزاد سلمان بن عبدالعزیز کو اپنا جانشین مقرر کردیا ہے۔ وہ ولی عہد کے ساتھ نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے، جبکہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔ شہزادہ سلمان 31دسمبر 1935ء کو دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے تھے وہ شاہ عبدالعزیز آل سعود کے 25 ویں صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے 2 مرتبہ گورنر ریاض کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس دوارن انہوں نے 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں پاکستان کی امداد کیلئے بنائی گئی سعودی عوامی کمیٹی کی سربراہی بھی کی تھی۔