25 ستمبر ، 2016
کراچی میں ٹریفک پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانے پر، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹریفک سب انسپکٹر کو تین گولیاں لگیں اور اس فائیو اسٹار چورنگی پر نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق واردات کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔