پاکستان
26 ستمبر ، 2016

کراچی:22اگست کی ہنگامہ آرائی اور بغاوت، چالان منظور

کراچی:22اگست کی ہنگامہ آرائی اور بغاوت، چالان منظور

 

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت سے متعلق 2 مقدمات کاچالان منظور کرلیاجبکہ حکومت سندھ نے رینجرز کے 2 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو 22 اگست کے مقدمات کی پیروی کی منظوری دے دی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بائیس اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت سے متعلق دو مقدمات کا چالان منظور کرلیا۔مقدمات کی باقاعدہ سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر2 میں ہوگی۔

چالان میں 50 سے زائد ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے اور اس میں 3 درجن سے زائد گواہوں کے نام شامل ہیں۔چالان کے مطابق 3 عینی شاہدین نے ملزمان کو شناخت کیا ہے،گرفتار ملزمان میں کنور نوید جمیل،شاہد پاشا،قمر منصور سمیت دیگر شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے 22 اگست کے3 مقدمات میں 25 ،25 ہزار روپے کے زرضمانت جمع کرادئیے، جس کے بعد ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی، انہوں نے ایک کیس میں بیان بھی ریکارڈ کرادیا، کیس میں خواجہ اظہار کو پولیس نے عدم ثبوت کی بناء پر رہا کردیا تھا۔

دوسری طرف حکومت سندھ نے رینجرز کے2 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو 22 اگست کے مقدمات کی پیروی کی منظوری دے دی ۔ساجد محبوب شیخ اور مشتاق جہانگیری کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :