پاکستان
19 جون ، 2012

مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دوں گا، شہباز شریف

مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دوں گا، شہباز شریف

لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ وہ عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں،عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ احتجاج کو پْر امن رہنے دیں،لیکن گھروں پر حملوں میں اگر سرکاری ہاتھ ہوتا تو صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے گھر پر توڑ پھوڑ نہ ہوتی۔ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کیساتھ ہیں،علی بابا40چوروں کیساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے،وزیراعلیٰ پنجاب نے نام لئے بغیرکہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ نہتے اور بھوکے عوام پر گولی چلاوٴں تاکہ ہر چیز تہہ و بالا ہو جائے،لیکن مر جاوٴں گا ، احتجاج کرنے والوں پر گولی چلانے کا حکم نہیں دوں گا،انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،،شہباز شریف کی تقریرکے دوران اپوزیشن ارکان نے شدیدنعرے بازی کی،جس کی وجہ سے انہیں تقریری روکنا پڑی۔

مزید خبریں :