پاکستان
19 جون ، 2012

وزیراعلیٰ جلاوٴ گھیراوٴ کیلئے نہیں اکساتے، آئی جی پنجاب

وزیراعلیٰ جلاوٴ گھیراوٴ کیلئے نہیں اکساتے، آئی جی پنجاب

لاہور… انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس حاجی حیبب الرحمان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے حوالے سے وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی ڈائریکشن نہیں آئی ، ریل گاڑی کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد ریل گاڑیوں کیساتھ پولیس کی سکیورٹی کو بڑھا کر مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب نے وزیر اعلی ٹینٹ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے لیکن جلاوٴ گھیراوٴ کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جبکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف دہشتگردی کی دفعات سمیت مقدمات درج کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تاہم وزیراعلی پنجاب کے جلوسوں میں جلاو گھیراو نہیں ہوتا اور نہ ہی وزیر اعلی پنجاب انہیں جلاوٴ گھیراوٴ کے لیے اکساتے ہیں۔

مزید خبریں :