01 اکتوبر ، 2016
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
باغ سر کےمقام پر ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھی جانی نقصان ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو کیوں چھپارہا ہے، اس سوال کا جواب بھارتی حکومت ہی دے سکتی ہے۔