پاکستان
19 جون ، 2012

وزیراعظم کو اپیل نہ کرنے کا مشورہ دینے والے بے نقاب ہونگے،بابر اعوان

وزیراعظم کو اپیل نہ کرنے کا مشورہ دینے والے بے نقاب ہونگے،بابر اعوان

اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے سینٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا مشورہ دینے والے بہت جلد بے نقاب ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ چیف ایگزیکٹو کے کیس کے فیصلے کے بعد کوئی موکل 100 روپے والا وکیل نہیں بھولے گا۔ایک سو روپے میں تو مشکل سے اڈیالہ جیل تک کا پیٹرول آتا ہے۔ بابراعوان نے کہاکہ ایسا لگتا ہے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں اس دفعہ بڑا اپ سیٹ ہوگا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہیں سیاست سے زیادہ وکالت میں دلچسپی ہے۔

مزید خبریں :