پاکستان
19 جون ، 2012

کمالیہ:لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں میں شدت ،گاڑیاں،دکانیں نذر آتش

کمالیہ:لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں میں شدت ،گاڑیاں،دکانیں نذر آتش

کمالیہ… ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ انتہائی پْر تشدد شکل اختیار کر گیاہے، احتجاج کے دوران 2افرادہلاک ہوگئے ہیں،ڈی پی اواورڈی ایس پی سمیت 50کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مشتعل مظاہرین نے ایم این اے ریاض فتیانہ کے ڈیرے، 5گاڑیوں اور 10دکانوں کوآگ لگا دی ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ کمالیہ میں تاجروں نے طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹرڈاوٴن ہڑتال کی، شہری اور تاجرصبح ہی فیصل آباد روڈ پرجمع ہوگئے،انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب متعدد دکانوں کے سامان کو آگ لگا دی،پھرانہوں نے پیپلز پارٹی کی ایم این اے بیلم حسنین کی رہائش گاہ کا گھیراوٴکرلیا،بیلم حسنین کے سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کردی،اس کے بعدمظاہرین حکومتی ایم این اے ریاض فتیانہ کے ڈیرے پرپہنچ گئے ،وہاں ایم این اے کے ڈیرے کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے14سالہ بچے سمیت 2افراد ہلاک اورڈی پی او ٹوبہ احسن یونس اور ان کا ریڈر زخمی ہو گیا ،مظاہرین نے ڈی ایس پی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈی ایس پی کمالیہ کی گاڑی سمیت پولیس کی 5موبائل گاڑیاں اور10دکانیں نذرِ آتش کردیں،مشتعل مظاہرین نے ریاض فتیانہ کے ڈیرے کوبھی آگ لگادی،ہنگامے میں تقریبًا50افرادزخمی ہو کراسپتال پہنچ گئے۔

مزید خبریں :