03 اکتوبر ، 2016
پشاورمیں دودھ اور دہی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، شہر میں دودھ سرکاری نرخ سے40 روپے تک مہنگا بیچاجارہا ہے۔
پشاورمیں دودھ کا سرکاری ریٹ فی کلو 70 اور دہی کا 85 روپے ہے لیکن اشرفیہ کالونی، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، خیبرسپر مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں دودھ 100 سے 110 اور دہی 100 سے 120 روپے فی کلو بیچا جارہا ہے
جن علاقوں میں ضلعی انتظامیہ چھاپہ مارکر دودھ فروشوں کو جرمانے کرتی ہے، اس کے بعد دکاندار جرمانے کی رقم پوری کرنے کےلئے عوام سے اضافی رقم وصول کررہے ہیں، جس کے سامنے انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے۔
اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کے مطابق وقتافوقتا مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں کےخلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ عوام اضافی قیمتوں وصول کرنے والوں کی شکایت کرے۔