پاکستان
03 اکتوبر ، 2016

تسمینہ شیخ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کرینگی

تسمینہ شیخ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کرینگی

 

اسکاٹ لینڈ کی رکن پارلیمنٹ تسمینہ شیخ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اسکاٹ لینڈ کی معاونت سے جاری منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے وہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کریں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے تسمینہ شیخ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اسکاٹ لینڈ کی معاونت سے جاری منصوبوں پر کام کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے کل اسلام آباد جارہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں تعلیم ،غیرت کے نام پرقتل اور عورتوں کو بااختیار بنانے کے لیےمختلف منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہیں جسکے لیے انہیں ویسٹ منسٹر فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی کی مدد حاصل ہے۔

تسمینہ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ و ہ ان پروجیکٹس کے حوالے سے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کرینگی۔

مزید خبریں :