کھیل
04 اکتوبر ، 2016

بھارت نے پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم سے محروم کردیا

بھارت نے پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم سے محروم کردیا

 

نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 178رنز سے شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جگہ عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

بھارت نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران بھی مختصر مدت کیلئے عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا تھا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے اندور ٹیسٹ جیتنا یا ڈرا کرنا ہوگا۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایک پوائنٹ کے فرق سے عالمی نمبر ایک بنی تھی۔بھارت نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران بھی مختصر مدت کیلئے عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر انہیں اس اعزاز سے محروم کردیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم اس سے قبل نومبر2009 سےاگست2011تک عالمی نمبر ایک پوزیشن پر فائز تھی۔جنوری میں اس نے مختصر عرصے کیلئے پہلی پوزشن حاصل کی۔اور پھر اس سال اگست میں بھی اس نے کم عرصے کے لئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو عالمی نمبر ایک بننے پر جلد آئی سی سی کی جانب سے میس دی جائے گی۔اگر بھارت سیریز تین صفر سے جیتا ہے تو اس کے پوائنٹس 115 ہوجائیں گے اگر اس نے سیریز دو صفر سے جیتی تو اس کے پوائنٹس113ہوجائیں گے۔

اگرپاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ٹیسٹ بھی جیت جاتا ہے تو اس کے پوائنٹس 112 ہوں گے۔اگر نیوزی لینڈ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو پھر بھارت کے پوائنٹس 111ہوں گے۔

مزید خبریں :