05 اکتوبر ، 2016
شمالی کوریا کے2سفارتی اہلکاروں نے جاپان میں سیاسی پناہ کیلئےدرخواست دے دی۔ سفارتی اہلکار اپنے اہلخانہ کے ساتھ کچھ دنوں سے لاپتہ ہیں۔
جنوبی کوریا کی ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے دو سفارتی اہلکار منحرف ہوگئے ہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکار بیجنگ میں جاپانی سفارت خانے میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق یہ شمالی کوریا کے سفارت خانے کے اہلکار نہیں بلکہ وزارت صحت کے اہلکار ہیں۔