05 اکتوبر ، 2016
بھارت میں میوزک ریلیز کی تقریب میں جنگی ماحول بنانے پر معروف شاعر گلزار نے صحافی کو جھاڑپلائی اور تقریب چھوڑ کر چلےگئے ۔
ممبئی میں ہونے والی میوزک لانچ کی ایک تقریب میں معروف شاعر گلزار شریک ہوئے،بھارتی میڈیا نے یہاں بھی پاک بھارت تنازع کو چھیڑنے کی پوری کوشش کی ۔
موسیقی سے متعلق تقریب میں صحافی نے گلزار سے سرحدی کشیدگی پر سوال کیا ،جس پر گلزار نے ان سے کہا کہ کیا یہ سوال تقریب سے مطابقت رکھتا ہے ؟آپ تقریب سے متعلق سوال کریں۔
معروف شاعر نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اگر کسی شادی میں جائیں اور وہاں بات فرنٹیئر کی کرنے لگیں تو کیا یہ ٹھیک لگے گا؟ بعد ازاں وہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے ۔