05 اکتوبر ، 2016
کھسیانا بھارتی میڈیا اور انتہا پسند کھمبا نوچنے لگے ،سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد مانگنے پر کیجری وال پر سیاہی پھینک دی گئی۔
سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد مانگنے پربھارتی میڈیا اور انتہا پسند پریشان ہوگئے ہیں،سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال پر سیاسی پھینک دی ۔
گزشتہ روز سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھانے پر بھارتی وزیر روی شنکرآگ بگولا ہوگئےتھے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ کیجریوال کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کی ضرورت کیوں ہے؟
وزیر روی شنکر نے نئ دہلی کے وزیراعلیٰ پر بھارتی فوج کی بے عزتی کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا ۔