پاکستان
06 نومبر ، 2016

فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نےانہیں 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں فیصل رضا عابدی کو پیش کیا گیا،فیصل رضا عابدی کو سچل تھانے میں درج غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل رضا عابدی سے غیرقانونی ایس ایم جی برآمد ہوئی ہے،عدالت نے فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 19 نومبر تک جیل بھیج دینے کا حکم دے دیا۔

فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز ان کے گھر نیورضویہ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

ڈی آئی جی شرقی کے مطابق گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے، جو جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :