06 نومبر ، 2016
خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو افغا ن خاتون شربت گلہ کی فوری ملک بدری انسانی ہمدردی کی بنیاد پرروکنے کے لیے خط لکھے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے شربت گلہ کی فوری واپسی روکنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ کو وفاقی حکومت کے نام خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔خط میں وفاق سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شربت گلہ کو فوری طور پر ڈی پورٹ نہ کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔
شربت گلہ کو افغان مہاجرین کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن تک پشاور میں رہنے اور اپنا علاج کرنے کی اجازت ہوگی۔شربت گلہ غیرقانونی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں 15روز کی سزا کاٹ رہی ہے۔عدالت نے شربت گلہ کو 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ اور ملک بدری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
شربت گلہ کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈز جاری کرنے کے کیس میں نادرا کے 3 افسران میں سے 2نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے جبکہ ایک افسر روپوش ہے۔