06 نومبر ، 2016
تحریک انصاف نے متنازع خبر کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریٹائرڈ جج کو کمیٹی کا سربراہ کیسے مقرر کرسکتے ہیں، انکوائری کے لیے جج کا تقرر چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں۔
پاناما کیس تحقیقات روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر پی ٹی آئی کے وکلا نے عمران خان کو بریفنگ بھی دی، وکلا کا کہنا تھا کہ یہ درخواستیں شریف خاندان کو بچانے کے لیے ہیں۔