پاکستان
06 نومبر ، 2016

متنازع خبر ،کمیٹی ایک دو روز میں بن جائے گی،رانا ثناء

متنازع خبر ،کمیٹی ایک دو روز میں بن جائے گی،رانا ثناء

 

وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ ثابت ہوچکا ہے کہ خبر پرویز رشید سے پہلے انگریزی اخبار کے صحافی کے پاس تھی، انکوائری اس چیز کی ہوگی کہ خبر لیک ہوئی یا خبر بنائی گئی تھی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کل تک بن جائے گی، ہائیکورٹ کے ریٹائر جج سربراہ ہوں گے، ارکان میں تمام ایجنسیوں کے افسران شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :