پاکستان
22 جون ، 2012

عظمیٰ ایوب کیس میں نامزد5ملزمان کی ضمانت منظور

عظمیٰ ایوب کیس میں نامزد5ملزمان کی ضمانت منظور

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے عظمی ایوب سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ نامز د پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کی۔ ملزمان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر حکیم خان ، سب انسپکٹر امیر خان اور ایس ایچ او پیر محسن شاہ شامل ہیں، جبکہ حوالدر نصیب اللہ اور قمر علی بھی شامل ہیں جن پر کرک کی عظمی ایوب سے اجتماعی زیادتی کا الزام ہے۔ عدالت عالیہ نے پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ اس سے قبل عدالت نے اس واقعہ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کارروائی بھی ختم کردی تھی۔

مزید خبریں :