22 جون ، 2012
کراچی… ٹیلی وڑن کے ممتاز کمپیئر ،ادیب،دانشور عبید اللہ بیگ کی نماز جنازہ سلطان مسجد میں ادا کرنے کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ انکی نماز جنازہ میں دنیائے علم و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ عبید اللہ بیگ ایک علمی و ادبی دنیا کی نامور شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے ٹیلی وڑن کے پروگرام کسوٹی سے شہرت پائی ۔گذشتہ کچھ عرصے سے وہ پتے کے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے وہ ادیب بھی تھے ،کالم نگار اور میڈیا ماہر بھی۔ بھارت کی ریاست رامپور سے پاکستان ہجرت کر نے والے عبید اللہ بیگ نے کراچی میں زندگی گذاری۔ کتاب سے محبت اور مختلف زبان سیکھنے کا شوق ان کی پہچان بنا انکے دوستوں اور ہم عصر ساتھیوں کا کہنا ہے کہ دنیائے علم و دانش کا روشن ستارہ آج غروب ہوگیا۔