پاکستان
22 جون ، 2012

کشمور:نجی کمپنی کے گارڈزاور ملازمین میں جھڑپ، ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی

کشمور:نجی کمپنی کے گارڈزاور ملازمین میں جھڑپ، ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی

کشمور …کشمور میں گڈوتھرمل پاور ہاوٴس میں نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز اور ملازمین میں جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد7 ہوگئی جبکہ 7زخمیوں کو طبی امداددی جارہی ہے۔غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ گڈو سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق نجی کمپنی میں دوروز قبل ایک چوکیدار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا ورثاء کا الزام تھا کہ اسے قتل کیاگیاہے۔آج اسی معاملے پر ورثاء اور مزاری قبیلے کے افراداحتجاج کرنے کمپنی کے گیٹ پر موجود تھے کہ کمپنی کے محافظوں اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی۔فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی اس موقع پر ہنگامہ آرائی کے سبب کمپنی کا مرکزی گیٹ بھی توڑ دیاگیا اوروہاں موجود گاڑی کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی بھاری نفری اوررینجرز کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورصورتحال پر قابو پایا۔واقعے کے بعد مزاری قبیلے کے افرادنے پریس کلب پر دھرنا دیا اورسندھ پنجاب لنک روڈ کچھ دیر کے لئے ٹریفک کے لئے بند کردی۔ایس ایس پی عمر سلامت نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ گڈو سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :