پاکستان
23 جون ، 2012

کراچی: علماء کے قتل کیخلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی … کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 2علمائے کرام کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دہرے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر جانے والے 2 علماء مولانا جمیل قاسم اور مولانا انوار انجم کو قتل کردیا تھا، جس کے پیش نظر آج ابو الحسن اصفہانی روڈ اور اس سے متصل علاقوں میں دکانیں جزوی طور پر بند رہیں، امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا، بعد نماز جمعہ جامع مسجد آمنہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں شریک علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ دہرے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، مقتولین کی میتیں تدفین کیلئے آزاد کشمیر روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :