پاکستان
23 جون ، 2012

کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی … کراچی کے علاقے لیاری سے رینجرز نے کارروائی کر کے گینگ وار کے مطلوب ملزم شاہد درندہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ رینجرز حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر لیاری کے علاقے نیا آباد میں چھاپہ مار کر گینگ وار کے مطلوب ملزم شاہد عرف درندہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار کے بادشاہ خان گروپ سے تھا اور وہ قتل، اغواء برائے تاوان، گینگ وار اور بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید خبریں :