20 نومبر ، 2016
رہنما ق لیگ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ تمام اپوزیشن اکٹھی ہوگی تواس کااثر ہوگاورنہ تو سب جماعتوں کا نقصان ہوگا۔
جہانگیر بدرکی رہائش گاہ آمد پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی تیسری حکومت ہے،عوام کے لیے کیا کیا؟لوگ جھولیاں اٹھا کر دعائیں مانگتے ہیں کہ ان سے جان چھوٹ جائے،جب حکومت سے جان چھڑانے کا مقصد ایک ہے تواپوزیشن کو اکٹھاہونا ہوگا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹی او آرز کا مسئلہ تھا تو ساری جماعتیں اکٹھی تھیں،اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر بھی آرہا ہوتا،جوبھی پلان بنانا ہے پاکستان میں بھی بن سکتا ہےاس کے لیے کیا لندن جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی ملک ان کونہیں بچائے گا،کبھی ایک شہزادے کا کبھی دوسرے کا خط لےآتےہیں،یہ قطری شہزادے کا نہیں سیف الرحمان کا خط لگتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ پاناماکیس پر ابھی بات کرنا مناسب نہیں،کیونکہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔ق لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ جہانگیر بدر ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔