20 نومبر ، 2016
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھائیں گے، ہم پاناما کیس میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے4 مطالبات تسلیم کرے اورہم چاہتے ہیں کہ وزارت خارجہ کا بھی جمہوری احتساب ہو، ہمارا کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں ہے ۔
بلاول بھٹو نے عمران خان کا نام لیے بغیرکہا کہ چچا کیلئے بس میری دعا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ 27 دسمبر سے پہلے حکومت ہمارے تمام مطالبات مان لےگی۔