20 نومبر ، 2016
گزشتہ روز بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے چاروں بچوں کی نماز جنازہ کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کر دی گئی، ورثا کا کہنا ہے کہ شہدا کی قربانی ضروررنگ لائے گی۔
کوٹلی آزاد کشمیر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے 4سالہ رائبہ،7سالہ فائزہ، 8سالہ شازیہ اور 16سالہ شہزاد کی نماز جنازہ پنجن چڑھوئی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف چودھری یاسین ،کمانڈر 3 اے کے بریگیڈ، بریگیڈئیر راشد ،ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔