پاکستان
21 نومبر ، 2016

چہلم :مختلف شہروں میں مجالس،سیکورٹی کے سخت انتظامات

 

دین اسلام پر قربان ہونے والوں کی یادتقریباً 1400سال بعد بھی تازہ ہے، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور کربلا کے 72شہدا کے چہلم پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس و جلوس کا انعقاد کیا جارہاہے، ملک بھر میں عزاداروں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں الف حویلی سے مرکزی جلوس برآمدہوا، کوئٹہ کے عملدار روڈ پر بھی جلوس جاری ہے ، کراچی کے نشتر پارک میں مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوگا، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بندکردی گئی ہے، جو رات10 بجے تک بند رہے گی۔ گلگت بلتستان، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔

آج وہ دن ہے، جب تقریباً 1400سال پہلے خاندان رسولﷺ کی خواتین شام کے زندان سے رہا ہوکر واپس کربلا پہنچیں اور امام حسین ؓسمیت دیگر شہدا کی قبروں پر آکر ان کا چہلم منایا، اسی یاد میں دنیا بھر کی طرح ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی جلوس برآمد کیے جارہےہیں ،جن میں مرد خواتین، بچے اور بوڑھے شریک ہیں ۔

جلوسوں میں نواسہ رسول امام حسین ؓکے شبیہ تابوت، علم اور ذوالجناح شامل ہیں، جن سے عزادار اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کررہےہیں ، ذاکرین اور نوحہ خواں دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی گئی کربلا والوں کی قربانی کا تذکرہ کررہے ہیں ،جنہیں سن کر عزادار اشک بہارہےہیں اور ماتم کررہےہیں۔

ملک کے بھی مختلف شہروں میں چہلم کے جلوس منعقد کیے جارہے ہیں ، جن کے لیے سیکورٹی کے بھی خاص انتظامات ہیں جبکہ کئی ایک شہروں میں موٹر کی سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے ، جلوسوں کے روٹس میں خاص طور پانی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :