پاکستان
21 نومبر ، 2016

کیڈٹ کالج مبینہ تشدد،والد سے معلومات اور رپوٹس لے لی گئیں

کیڈٹ کالج مبینہ تشدد،والد سے معلومات اور رپوٹس لے لی گئیں

 

لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے اساتذہ کے مبینہ تشدد سے متاثرہ محمد احمد کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد حکام حرکت میں آگئے ہیں۔حکومت سندھ اور تعلیمی ادارے کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے محمد احمد کے والد سے معلومات اور رپوٹس لے لی گئیں ہیں۔

لاڑکانہ کیڈیٹ کالج میں اساتذہ کے مبینہ تشدد سے مفلوج ہونے والے طالب علم محمد احمد کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے تشکیل دی گئی میڈیکل بورڈ اور تحقیقاتی ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے ۔محمد احمد کے والد کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے احمد کی میڈیکل رپوٹس سمیت دیگر معلومات حاصل کیں ہیں ۔

محمد احمد کے والد نے شکوہ بھی کیا کہ اب تک صرف تحقیقات ہی کیں جارہی ہیں بیٹے کے علاج پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

سیکریٹری ہیلتھ عثمان چاچڑ نے بھی محمد احمد اوراس کے والد سے ملاقات کی اور پیر کے روز میڈیکل بورڈ کا اجلاس طلب کرنے اور مکمل طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

معائنے کے بعدفیصلہ کیا جائے گا کہ علاج پاکستان میں ہونا ہے یا بیرون ملک ۔ میڈیکل بورڈ میں ماہرین امراض اطفال، نیورو ،ای این ٹی،کیمیکل ایگزامینر سمیت مختلف ماہرین شامل ہیں۔

مزید خبریں :