23 نومبر ، 2016
راولپنڈی کے قریب کلیام اعوان کے مقام پر راول ایکسپریس کی 2 بوگیاں اورانجن پٹڑی سےاترگیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹرنیوں کی آمدورفت چند گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ منکیالہ اور مندرہ کے درمیان کلیان اعوان کے مقام پر پیش آیا، راولپنڈی سے لاہور جانے والی راول ایکسپریس کا انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کےبعد مسافروں کو بسوں اور ویگنوں کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیااور بعد ازاں ریلوے ٹریک کو کلیئر کردیا گیا۔