23 نومبر ، 2016
افضل ندیم ....کراچی بندرگاہ سے متصل کیماڑی آئل ڈپو میں لگنے والی آگ پر2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا،ہولناک آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم مالی نقصانات اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کے پی ٹی کے چیف فائر آفیسر جدون کے مطابق آج صبح 7 بجے کیماڑی آئل ڈپو کے 2 اسٹوریج ٹینکوں میں نامعلوم وجوہات سے آگ لگ گئی، جسے بجھانے کے لئے کے پی ٹی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔
بعد اذاں مزید 3 فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے جبکہ ہنگامی صورتحال دیکھتے ہوئے کراچی فائر بریگیڈ سے بھی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچیں صبح 9 بجے تک کیماڑی آئل ڈپو کے2 اسٹوریج ٹینکوں میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔