پاکستان
23 نومبر ، 2016

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 10افراد شہید

 

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، لائن آف کنٹرول پروادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 10 افراد شہیداورمتعدد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ واقعے کے بعد وادی میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر وادی نیلم میں ڈھنڈیال کے قریب مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار10 مسافر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرنیلم کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وادی میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم کے گاؤں لالہ اور راوٹہ کے قریب بھی گولہ باری کی۔

مزید خبریں :