23 نومبر ، 2016
سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانوں پر پابندی کے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کو کیس از سر نوسن کر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی ٘میں 3رکنی بینچ نے کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہاکہ آرٹیکل 17 اور 18 پالیسی معاملہ ہے۔
ہندو اقلیتی رہنما رمیش کمار نے عدالت سے کہا کہ ہمارے ہندو مذہب میں شراب پینا منع ہے، غیر مسلم کیلئے شراب نوشی کی اجازت دینے کا تاثر غلط ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ شراب کی فروخت کے جائز اور نا جائز ہونے کا فیصلہ نہیں کررہے، یہ تاثر نہ لیا جائے کہ سپریم کورٹ نے شراب فروشی کی اجازت دے دی، عبوری آرڈر میں حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانوں پر پابندی کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کو کیس ازسرنو سن کر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔