پاکستان
23 جون ، 2012

اسلام آباد:راول ڈیم میں 2 بھائی ڈوب گئے، ایک ہلاک

اسلام آباد:راول ڈیم میں 2 بھائی ڈوب گئے، ایک ہلاک

اسلام آباد … اسلام آباد کے راول ڈیم میں ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے بھائی کو بچا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 16سالہ محمد ارسلان اپنے بھائی 14سالہ محمدسلمان کے ہمراہ راول ڈیم میں پکنک منارہا تھا، اس دوران دونوں پانی میں تیرنے والے لکڑی کے تختے پر بیٹھے تھے کہ تختہ الٹ گیااور وہ دونوں پانی میں جاگرے۔ پانی گہرا ہونے کہ وجہ سے 16سالہ محمد ارسلان راول ڈیم میں ڈوب گیا جس کی لاش کئی گھنٹوں بعد نکال لی گئی جبکہ اس کے چھوٹے بھائی کو شور مچانے پر قریب موجود لوگوں نے بچا لیا۔ محمد ارسلان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پمز پہنچائی گئی، جسے بعد میں لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔

مزید خبریں :