23 جون ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھوبی کی دکان پر فائرنگ سے 8 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایس پی سریاب سکندر ترین نے جیو نیوز کو بتایا کہ سریاب روڈ پر دھوبی کی دکان پر فائرنگ کا مقدمہ مقتول امان اللہ کے بیٹے مہر اللہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف شالکوٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد جگہ جگہ ناکہ بندی کردی ہے اور سریاب،شالکوٹ اور دیگر علاقوں میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ سریاب پولیس نے ایک مشکوک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے،جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔