پاکستان
23 جون ، 2012

کسٹمز نے بوگس چیک دینے پر 2 درآمد کنندگان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

کراچی … کسٹمز نے 2 ارب روپے کے بوگس چیک دینے کے اسکینڈل پر 2 درآمد کنندگان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ آئندہ 3 روز میں 150سے زائد مزید تاجروں پر مقدمہ ہوسکتا ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق 2 ارب روپے کے بوگس چیک ٹائلز، جنریٹرز اور کیمیکل کے درآمد کنندگان نے دیئے جو باوٴنس ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جن 2 درآمد کنندگان کے خلاف کسٹمز نے مقدمہ درج کیا ہے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز ، بوگس چیک دینے والے مزید 150 درآمدکنندگان پر آئندہ 3 روز میں مقدمہ درج کرسکتی ہے۔

مزید خبریں :