پاکستان
23 جون ، 2012

لاہور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سول سوسائٹی اور خاکسار تحریک کا مظاہرہ

لاہور … لاہور میں سول سوسائٹی اور خاکسار تحریک نے لوڈشیڈنگ کیخلا ف مظاہرہ کیا اور حکومتی کرپشن کیخلاف نعرے بازی کی۔ لبرٹی چوک میں کیے جانے والے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی کے ارکان اور خاکسار تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہناتھاکہ جو شخص بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکا، وہ ملکی مسائل کیسے حل کرسکے گا۔ ان کا کہناتھاکہ عوام غربت، مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کے ہاتھوں مررہے ہیں لیکن حکومت کوکسی کی پرواہ نہیں۔

مزید خبریں :