پاکستان
23 جون ، 2012

سرگودھا: بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سرگودھا … سرگودھا میں عدالت نے بیو ی کو قتل کرنے والے شوہر کو سز ائے مو ت اور 2 لاکھ جرمانے کا حکم سنادیا۔ پولیس ذرائع کے مطا بق تھا نہ عطاء شہید کے علا قے میں 6 اگست 2009ء کو مجرم محمد ارشد نے میکے سے رقم نہ لا نے پر اپنی اہلیہ رخسا نہ کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے رخسانہ کے والد غلام حسین کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مجرم ارشد کو الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

مزید خبریں :