پاکستان
23 جون ، 2012

نوشہرو فیروز میں عوامی تحریک کی محبت سندھ ریلی

نوشہرو فیروز … نوشہروفیروز میں عوامی تحریک کی جانب سے محبت سندھ ریلی نکالی گئی جس سے عوامی تحریک کے رہنماوٴں نے خطاب کیا۔ پریس کلب نوشہرو فیروز سے نکالی گئی محبت سندھ ریلی کی قیادت عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو، سینئر نائب صدر قادر راٹھور، انور سومرو، زاہدہ شیخ نے کی۔ ریلی کے شرکاء پر جگہ جگہ پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں، نوجوانوں نے لوک گیتوں پررقص کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے ڈاکو ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، سندھ کے عوام متحد ہوکر ان سے جان چھڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کو کراچی میں شہدائے محبت سندھ ریلی کی یاد میں جلسہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :